مظفر گڑھ میں 14 سالہ لڑکی کے قتل پر والد گرفتار۔
مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کے رہائشی ایک سفاک باپ نے 15 جون کو اپنی 14 سالہ بیٹی کو پسند کی شادی کی خواہش پر سینے میں گولیاں مار کر قتل کردیا اور قتل کے اس واقعے کو خودکُشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس کے متابق لڑکی کے والد نے واقع کو خودکُشی کا رنگ دیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا تھا مگر معاملہ مشکوک نظر آنے پر پولیس نے لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جس سے پتہ چلا کہ لڑکی کے سینے پر فاصلے سے گولیاں چلائی گئیں تھیں، رپورٹ آنے کے بعد لڑکی کے قتل کا مقدمہ تھانہ دائرہ دین پناہ میں درج کر کے لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ہماری حکومتِ وقت سے اپیل ہے کہ ایسے سفاک انسان کو سخت سے سخت سزا دے کر نشانہ عبرت بنایا جائے۔
نا قابل یقین واقعہ
جواب دیںحذف کریں