مٹی کو سونا بنانے کی کہاوت تو سُنی تھی پر آج سونے کو مٹی بنتے بھی دیکھ لیا!

گولڈن مین آف اسلام آباد کی گولڈن زندگی خاک میں مل گئی۔ 

گولڈن مین آف اسلام آباد کے بیان کے مطابق اُس کی زندگی بہت اچھی گزر رہی تھی اور اسلام آباد کے لوگ اُن سے بہت محبت کرنے لگے تھے اور گزرتے ہوئے رُک جاتے تھے اور سیلفیاں کھینچوایا کرتے تھے، لوگ اُن کو اپنے ساتھ کھانے پینے کی دعوت بھی دیا کرتے تھے مگر گولڈن مین آف اسلام آباد کی زندگی یکسر بدل گئی جب وہ کُکری حمزہ شہباز شریف سے اُن کی دعوت پر ملنے چلے گئے ۔

گولڈن مین آف اسلام آباد کے بیان کے مطابق جب سے وہ حمزہ شہباز شریف سے مل کر آئے ہیں اُس دن سے اسلام آباد کے لوگ اُن سے نفرت کرنے لگے ہیں، اب لوگ اُن کو لعنت دیتے ہیں اور پٹواری کہ کر بُلاتے ہیں، گولڈن مین آف اسلام آباد بہت دُکھی ہیں اور اُن کا کہنا ہے کے میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں میں ایک آرٹسٹ ہوں اور جو مجھے بُلائے گا میں اپنا فن دکھانے ضرور جاؤں گا، ساتھ میں اُن کا کہنا تھا کے میری سابق وزیرِِاعظم جناب عمران خان صاحب سے ملنے کی بہت زیادہ خواہش تھی پر اب وہ عمران خان صاحب سے ملنے کی اپیل کر رہے ہیں کے خُدارا مجھے ملنے کے لئے بُلائیں تاکہ اسلام آباد کے لوگ پھر سے اُن سے محبت کرنے لگیں۔ 






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Featured Post

ارب پتی سیکٹر کمانڈرز آئی ایس آئی؟

 ذرائع کیمطابق آئی ایس آئی انٹرنل ونگ کے سیکٹر کمانڈرز پہلے باجوہ اور اب عاصم کی زیر سایہ پی ڈی ایم دور میں ارب پتی بن چکے ہیں اور پیسے ...