جب سے امپورٹڈ حکومت رجیم چینج کے بعد برسرِ اقتدار آئی ہے میڈیا اور تمام چینلز کو کنٹرول کر رہی ہے اور لاکھوں کوششوں کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے امپورٹڈ حکومت بُری طرح پوری دُنیا میں ایکسپوز ہو چُکی ہے۔
اب امپورٹڈ حکومت نے سوشل میڈیا کی آزادی پر حملہ کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ہونے والی گالم گلوچ کا ذمہ دار پی ٹی آئی پارٹی اور سابق وزیرِِاعظم جناب عمران خان کو ٹہرایا ہے۔
جنگ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق قابل ذکر سیاسی جماعتوں کی سوشل میڈیا ٹیموں کے ہیڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی ذمہ دار پی ٹی آئی خصوصاً عمران خان ہیں۔
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی سابق منحرف رکن ڈاکٹر عائشہ نویدنے ان خیالات کا اظہار جیو کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی سابق رکن ڈاکٹر عائشہ نوید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ 2013ء سے کام شروع کیا تھا، پی ٹی آئی گالم گلوچ اور ذاتی حملوں کو پسند کرتی ہے، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو سب سے زیادہ پروموٹ پی ٹی آئی نے کیا ہے، باقی سیاسی جماعتوں نے پی ٹی آئی کو دیکھ کر یہ کام شروع کیا، سیاسی لیڈروں نے ٹھیک نہیں ہونا ان سے یہ توقع کرنا عبث ہوگا۔
اس بات کو زیرِ بحث لا کر انہوں نے کہا ہے کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر پاکستان میں ہونے چاہئیں تاکہ کسی شکایت پر انہیں رپورٹ کیا جاسکے، سوشل میڈیا کیلئے قوانین پر عملدرآمد کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی ہونی چاہئیں تاکہ وہ جب چاہیں اور جیسے چاہیں سوشل میڈیا کو کنٹرول کر سکیں اور سوشل میڈیا کی آزادی چھین لیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں