ارب پتی سیکٹر کمانڈرز آئی ایس آئی؟

 ذرائع کیمطابق آئی ایس آئی انٹرنل ونگ کے سیکٹر کمانڈرز پہلے باجوہ اور اب عاصم کی زیر سایہ پی ڈی ایم دور میں ارب پتی بن چکے ہیں اور پیسے کے عوض کوئی بھی کام کروانے کے لئے اشرافیہ میں مشہور ہیں۔ ان کرپٹ افسران کا احتساب کون کرے گا؟!! فیصل نصیر؟؟




مٹی کو سونا بنانے کی کہاوت تو سُنی تھی پر آج سونے کو مٹی بنتے بھی دیکھ لیا!

گولڈن مین آف اسلام آباد کی گولڈن زندگی خاک میں مل گئی۔ 

گولڈن مین آف اسلام آباد کے بیان کے مطابق اُس کی زندگی بہت اچھی گزر رہی تھی اور اسلام آباد کے لوگ اُن سے بہت محبت کرنے لگے تھے اور گزرتے ہوئے رُک جاتے تھے اور سیلفیاں کھینچوایا کرتے تھے، لوگ اُن کو اپنے ساتھ کھانے پینے کی دعوت بھی دیا کرتے تھے مگر گولڈن مین آف اسلام آباد کی زندگی یکسر بدل گئی جب وہ کُکری حمزہ شہباز شریف سے اُن کی دعوت پر ملنے چلے گئے ۔

گولڈن مین آف اسلام آباد کے بیان کے مطابق جب سے وہ حمزہ شہباز شریف سے مل کر آئے ہیں اُس دن سے اسلام آباد کے لوگ اُن سے نفرت کرنے لگے ہیں، اب لوگ اُن کو لعنت دیتے ہیں اور پٹواری کہ کر بُلاتے ہیں، گولڈن مین آف اسلام آباد بہت دُکھی ہیں اور اُن کا کہنا ہے کے میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں میں ایک آرٹسٹ ہوں اور جو مجھے بُلائے گا میں اپنا فن دکھانے ضرور جاؤں گا، ساتھ میں اُن کا کہنا تھا کے میری سابق وزیرِِاعظم جناب عمران خان صاحب سے ملنے کی بہت زیادہ خواہش تھی پر اب وہ عمران خان صاحب سے ملنے کی اپیل کر رہے ہیں کے خُدارا مجھے ملنے کے لئے بُلائیں تاکہ اسلام آباد کے لوگ پھر سے اُن سے محبت کرنے لگیں۔ 






پسند کی شادی کی خواہش پر سفاک باپ نے 14 سالہ بیٹی کا قتل کردیا۔

مظفر گڑھ میں 14 سالہ لڑکی کے قتل پر والد گرفتار۔


مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کے رہائشی ایک سفاک باپ نے 15 جون کو اپنی 14 سالہ بیٹی کو پسند کی شادی کی خواہش پر سینے میں گولیاں مار کر قتل کردیا اور قتل کے اس واقعے کو خودکُشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس کے متابق لڑکی کے والد نے واقع کو خودکُشی کا رنگ دیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا تھا مگر معاملہ مشکوک نظر آنے پر پولیس نے لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جس سے پتہ چلا کہ لڑکی کے سینے پر فاصلے سے گولیاں چلائی گئیں تھیں، رپورٹ آنے کے بعد لڑکی کے قتل کا مقدمہ تھانہ دائرہ دین پناہ میں درج کر کے لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ہماری حکومتِ وقت سے اپیل ہے کہ ایسے سفاک انسان کو سخت سے سخت سزا دے کر نشانہ عبرت بنایا جائے۔


 

آرمی چیف کی تعیناتی کو لے کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا عمران خان پر الزام.

نومبر میں کون آرمی چیف بنے گا ہم نے کبھی سوچا ہی نہ تھا، عمران خان.


سابق وزیرِ اعظم جناب عمران خان نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کے پاکستان مسلم لیگ کے خُرم دستگیر نے کہا ہے کے عمران خان اپنا آرمی چیف لگوانا چاہتا تھا، جبکہ ہم نے کبھی بھی میریٹ کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی کبھی کریں گے.

اسلام آباد میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوے سابق وزیرِ اعظم نے کہا کے ہم نے سوچا تھا کے جب وقت آئے گا تب دیکھیں گے اور جو بھی میریٹ پر ہوگا اُسے آرمی چیف بنا دیں گے.



آئی ایم ایف کی ڈانٹ کے بعد امپورٹڈ حکومت کا بیان پھر تبدیل!

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر بار بار بیان تبدیل کرنا امپورٹڈ حکومت کو مہنگا پر گیا.

امپورٹڈ حکومت کو جب بھی پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی ہوتی ہیں وہ ایک ہی بات بار بار دہراتے رہتے تھے کے پیٹرول کی قیمت اس لیے بڑھانی پر گئی ہیں کے عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معائدہ کیا تھا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا جس پر خبروں کے مطابق آئی ایم ایف نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ آپ کی حکومت نے خود کیا ہے آئی ایم ایف کا نام لینا بند کریں جس کے بعد امپورٹڈ حکومت نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا کے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ۔




چور ہی چوکیدار بن گئے!

اس صدی کا سب سے بڑا مزاق "جن کی وجہ سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا اب وہی لوگ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے دعویدار بن گئے" ۔


پاکستانیوں کی اس سے زیادہ بے بسی اور کیا ہو سکتی ہے کے جن کی وجہ سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا آج وہی لوگ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کی مبارکباد وصول کر رہے ہیں۔

یاد رہے کے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ایف اے ٹی ایف نے جو شرائط رکھی تھیں اُن میں سے ایک منی لانڈرنگ کا خاتمہ کرنا بھی تھی، اور جو منی لانڈرنگ کے اصل مجرم ہیں وہی اب ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے تو کیا ایف اے ٹی ایف کی ٹیم یہ دیکھنے کے بعد کے جو مجرم ہیں وہی چوکیدار بن گئے ہیں تو کیا پاکستان کو گرے لسٹ سے آزادی ملے گی؟





امپورٹڈ حکومت کی منافقت کا ایک اور ثبوت۔

محنت کوئی اور کرے اور پھل کوئی اور کھائے، ایف اے ٹی ایف کے اہداف کی تکمیل کا سہرا امپورٹڈ حکومت پہننے لگی۔ 

ابھی شادی ہوئی نہیں اور مٹھائی پہلے سے بانٹنے لگ گئے، ایف اے ٹی ایف کے اہداف کی مکمل تکمیل کے لئے جو محنت عمران خان کی حکومت نے کی ہے اُس کو ایف اے ٹی ایف نے سراہا ہے اور ابھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی باتیں ہو ہی رہی ہیں پر امپورٹڈ حکومت نے پہلے سے ہی آپس میں مبارک باد اور مٹھائی بانٹنے لگ گئے ہیں۔


 اور امپورٹڈ حکومت کی بھی عجیب منافقت ہے یعنی اگر کچھ اچھا ہو رہا ہے پاکستان کے ساتھ تو وہ امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے ہو رہا ہے اور امپورٹڈ حکومت جو خود پاکستان میں مہنگائی کا طوفان برپا کر رہی ہے اُس کا ذمہ دار عمران خان کی حکومت کو ٹہرا رہی ہے (شرم ان کو مگر آتی نہیں).

Featured Post

ارب پتی سیکٹر کمانڈرز آئی ایس آئی؟

 ذرائع کیمطابق آئی ایس آئی انٹرنل ونگ کے سیکٹر کمانڈرز پہلے باجوہ اور اب عاصم کی زیر سایہ پی ڈی ایم دور میں ارب پتی بن چکے ہیں اور پیسے ...