دُنیا کی نمبر ایجینسی کے نام سے مشہور آئی ایس آئی کی اصل حقیقت کیا ہے؟
دُنیا بھر میں جب بھی تمام ممالک کی سیکریٹ ایجینسیوں کا موازنہ ہوا ہے تو سب سے اول نمبر پر پاکستان کی خُفیہ ایجینسی آئی ایس آئی کا نام آتا ہے جس کی وجہ سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے ملک کی آرمی خصوصاً آئی ایس آئی سے والہانہ محبت کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے کے جس دن پاکستان کی آزادی کے خلاف سازش ہوئی اور رجیم چینج آپریشن ہوا رات کو عدالتیں کُھل گئیں ہر پاکستانی نے دیکھا کے پاکستان کا ہر ادارہ آپریشن رجیم چینج کا حصہ بنا ہوا تھا تب ہر پاکستانی کی اُمید صرف اور صرف پاکستان کی آرمی اور آئی ایس آئی کے ساتھ لگی ہوئی تھی کے پاکستان کو اب بس اُس کی آرمی خصوصاً آئی ایس آئی ہی بچا سکتی ہے اور اُمید کیسے نا ہو آخر کار آئی ایس آئی دُنیا کی نمبر ون ایجینسی تھی، لیکن جب آپریشن رجیم چینج کامیاب ہوا تب ہر پاکستانی کا دل ٹوٹ گیا اور ہر ایک کے ذہن میں ایک سوال چھوڑ گیا کے اگر واقعی پاکستان کی خُفیہ ایجینسی آئی ایس آئی دُنیا کی نمبر ون ایجینسی ہے تو پھر آخر پاکستان کی آزادی کے خلاف سازش کامیاب کیسے ہوئی؟ کیوں اُسے روکا نا گیا؟ کیا واقعی آئی ایس آئی دُنیا کی نمبر ون ایجینسی ہے یا یہ ایک افواہ ہے؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں